ہوم   > بین الاقوامی

کربلائے معلیٰ میں نواسہ رسول اور دیگر شہداءکرام کاچہلم

4 weeks ago

عراق سمیت متعدد ملکوں میں شہدائے کربلا کا چہلم آج منایا جارہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق تقریبا 3 کروڑ زائرین کربلا میں موجود ہیں۔

کربلائے معلیٰ ميں آج شہدائے کربلا کا چہلم منايا جارہا ہے ۔ دنيا بھر سے لاکھوں زائرين حرمِ امام حسين پر جمع ہوئے، جہاں زائرين نے نجف سے کربلا تک اربعين واک کی اور کربلا کے شہيدوں کو خراج عقيدت پيش کيا۔

اربعین حسینی میں شرکت کے لیے لاکھوں عراقی اور غیر ملکی زائرین نجف اشرف سے پیدل سفر کر کے کربلائے معلی پہنچے۔ کربلائے معلی میں بار گاہ حسینی اور اس کے اطراف کی تمام شاہراہیں عزاداروں سے بھری رہیں اور لوگ نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرتے ہوئے اس حصے کی جانب رواں دواں ہیں جو بین الحرمین کہلاتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق کربلائے میں اس وقت 3 کروڑ سے زائد عزادار موجود ہیں، جن میں مختلف مذاہب و مسالک کے لوگ بھی شامل ہیں جو حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم و لازوال قربانی کو اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے دستے پوری مستعدی کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

پاکستان اور بھارت میں شہدائے کربلا کا چہلم اتوار 20 اکتوبر کو منایا جائے گا۔ اس موقع پر مختلف شہروں سے عزاداری کے سیکڑوں چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوں گے۔ کراچی میں چہلم کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں