ہوم   > بین الاقوامی

بھارتی میگزین نے مودی سرکار کے جرائم فاش کردیے

3 weeks ago

چشم کشا انکشافات

بھارتی فورسز کشمیر میں بدترین تشدد کو بطور ہتھیاراستعمال کر رہی ہیں۔ بھارتی جریدہ فرنٹ لائن نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بھارتی فوج بدترین تشدد اور جنسی ہراسانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے اور کشمیریوں کو ڈرا دھمکا کر میڈیا سے بات کرنے سے روکا جارہا ہے۔

بھارتی جریدے فرنٹ لائن نے مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی فوج کا تشدد انتہا پر ہے۔ غیرملکی میڈیا پر تو ان میں سے چند ہی واقعات سامنے آسکے ہیں۔ بھارتی فورسز کشمیریوں پر تشدد اورجنسی ہراسانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔

فرنٹ لائن لکھتا ہے کہ کوئی صحافی یا میڈیا پرسن کہاں کس گھر میں جا رہا ہے، بھارتی فورسز ان پر نظر رکھتی ہیں۔ لوگ اتنے خوفزدہ ہیں کہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پرمنہ بند رکھنے پرمجبورہیں۔ شناخت نہ بتانے کی شرط پر بھی بھارتی فورسز کے مظالم بتانے کو تیارنہیں ہوتے۔

رپورٹ کے مطابق کشمیریوں کو دھمکایا جاتا ہے کہ وہ چھاپوں، تشدد اور بچوں کی گرفتاریوں کا میڈیا کو نہ بتائیں۔ میڈیا پر خبرآجانے کے بعد گھروں میں گھس کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں