ہوم   > بین الاقوامی

کفیل کا نظام ختم، قطر نے غیرملکیوں کيلئے آسانی کردی

4 weeks ago

قطر نے غيرملکی کارکنوں کيلئے کفيل کا نظام ختم کرنے کا اعلان کر ديا، ملازم اب ايک ملازمت سے دوسری ملازمت منتقلی کرسکتے ہيں۔

فٹ بال ورلڈ کپ سے پہلے بڑی اصلاحات کرتے ہوئے قطر نے کفيل کا نظام ختم اور کم سے کم اجرت کا نظام لانے کا اعلان کر ديا ۔

قطری وزيراعظم عبد اللہ بن ناصر خليفہ ال ثانی نے ٹوئٹرپربيان ميں وزارتِ محنت کے اعلان کی تصديق کی اور کہا کہ پالیسیوں اور قانون میں اصلاح مزدوروں کے فلاحی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہے ۔

قطري وزيرمحنت يوسف محمد العثمان فخرو کا کہنا ہے کہ کابينہ نے ايک ملازمت سے دوسری ملازمت منتقلی کی منظوري دے دی ہے، دو ہزار بائيس سے کم سے کم اجرت کا نظام شروع کيا جائے گا تاکہ قطر کو غیرملکی سرمايہ کاری اور پيشہ وارانہ مہارت کے ليے مزيد پرکشش بنايا جاسکے ۔

بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر نے اسپناسر شپ کے نظام کو جدید غلامی کے طور پر بیان کرتے ہوئے قطر کے حالیہ اعلان کا خیرمقدم کیا ہے، آئي ايل او نے توقع ظاہر کي ہے کہ جنوری 2020 سے نئے قوانين نافذ العمل ہوجائيں گے ۔

 

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں