ہوم   > بین الاقوامی

جڑواں نرسوں کے ہاتھوں جڑواں بچیوں کی پیدائش

4 weeks ago

جارجیا کے اسپتال میں جڑواں نرسوں کے ہاتھوں دوننھی جڑواں بہنیں اس دنیا میں آگئیں ۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق جارجیا کے پائڈماؤنٹ ایتھنز ریجنل میڈیکل سینٹرمیں سی سیکشن کے ذریعے دو جڑواں بچیوں ایڈیسن اور ایما ولیمز کی پیدائش ہوئی ۔

حیران کن طور پر دونوں بہنوں کی پیدائش پر مشتمل آپریٹنگ ٹیم میں دوجڑواں بہنیں ‘ٹاراہوورڈ’ اورٹوری ڈرنکارڈ شامل تھیں جو کہ اسپتال میں بطورنرس خدمات سرانجام دے رہی ہیں ۔یہ دونوں بہنیں اپنی شفٹ میں کام کررہی تھیں جب ربیکا ولیم کو اسپتال کے لیبر روم میں لایا گیا ۔

جڑواں بچیوں کی آمد پر والدین بے حد خوش تھے، ننھی بچیوں کے والد ،برینن ولیم کا کہنا ہے کہ وہ سرجری سے پہلے بے حد نروس تھا لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ سرجیکل ٹیم میں بھی دوجڑواں بہنیں (نرسز)شامل ہیں تو وہ خاصے مطمئن ہوگئے ۔

نوزائیدہ بچیوں کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش کے سلسلے میں ان جڑواں نرسز سے رابطے میں رہیں گے۔

 

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں