Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

ترکی شام میں کبھی جنگ بندی کااعلان نہیں کریگا، اردوان

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2019 | Last Updated: 10 months ago

فوٹو: اے ایف پی

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکی شمالی شام میں جنگ بندی کا اعلان کبھی بھی نہیں کرے گا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ترکی پر عائد پابندیوں سے ہم پریشان نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور روس کے ساتھ شام کے علاقوں کوبانی اور منبج  پر بات چیت جاری ہے۔ علاقے سے جنگجوؤں کے خاتمے کے بعد شامی فوج کے منبج میں داخل ہونے میں کوئی حرج نہیں۔

شام میں فوجی کارروائی: ترکی پر پابندیاں عائد

رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کے جواب میں دہشت گرد تنظیموں سے مذاکرات نہیں کرے گا۔

اُدھر ترک ایوان صدر نے کہا کہ صدر اردوان نے روس کے صدر ولادی میرپیوٹن کو فون پر بتایا کہ ترکی کی شمالی مشرقی شام میں کارروائی انسدداد دہشت گردی کی کوششوں، شام کی علاقائی خود مختاری اور سیاسی حل کے عمل میں اہم کردار ادا کرے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Turkey, Syria, ceasefire, US, sanctions, Russia
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube