ہوم   > بین الاقوامی

شام میں فوجی کارروائی: ترکی پر پابندیاں عائد

4 weeks ago

فوٹو: اے ایف پی

شام ميں فوجی کارروائی کرنے پر امريکا نے ترکی پر نئی پابندياں عائد کر دیں جب کہ تين ترک وزراء بھی زد ميں آگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکی کے ساتھ 100 ارب ڈالر کے تجارتی معاہدے پر ہونے والے مذاکرات فوری منسوخ کر دیے جب کہ اسٹيل ٹيرف بھی دگنا کرکے 50 فيصد کر ديا گيا۔

مفادات کیخلاف کام کیا تو ترکی پر پابندیاں لگادیں گے،ٹرمپ

امريکا نے ترکی کے دفاع، داخلہ اور توانائی کے وزراء کو بليک لسٹ کرکے ان کے اثاثے منجمند کر ديے جب کہ تينوں وزراء امريکا کا سفر بھی نہيں کرسکيں گے۔

ترکی اور کردوں کے مابين بات چيت شروع کرانے کےليے امريکی نائب صدر مائيک پنس صدر ٹرمپ کی ہدايت پر جلد ترکی کا دورہ کريں گے۔

ترکی کے خلاف کرد اور شامی فوج کا اتحاد

امريکی وزير دفاع مائيک پومپيو نے کہا ہے کہ امريکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کےليے ترکی کو فوری طور پر شام ميں اپنے يکطرفہ اقدام کو ختم کرنا ہوگا۔

اس سے قبل امريکی صدر ٹرمپ نے اپنے ايک بيان ميں کہا تھا کہ ترکی نے خطرناک اور تباہ کن راستہ جاری رکھا تو ترک معیشت تباہ کر دی جائے گی۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
US, Turkey, Syria, sanctions, Kurd, NATO ally, Trump