ہوم   > بین الاقوامی

مفادات کیخلاف کام کیا تو ترکی پر پابندیاں لگادیں گے،ٹرمپ

1 month ago

کرد اورترکی کی لڑائی پرانی ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ترکی نے ایسا کچھ کیا جو اسے نہیں کرنا چاہیئے تو ہم ترکی پر پابندیاں لگا دیں گے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر امریکی ریاست لوزیانا جانے سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ترکی اور کردوں ميں کئی سالوں سے لڑائی چل رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ترکی نے اگر کچھ ايسا کيا جو نہيں کرنا چاہيے تو امريکا ترکی پر پابندياں لگا دے گا۔ ہم معاملے کو ديکھيں گے، ہم یہ نہيں چاہتے کہ ترکی کی وجہ سے بہت سے معصوم اور بے گناہ لوگ مارے جائیں۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امريکا کے ترکی کے ساتھ اچھے تعلقات ہيں اور ترکی نيٹو کا ساتھی بھی ہے، ہم نے شام ميں داعش کو شکست دی اور 100 فيصد اپنا کام کيا۔

  
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
#TurkeyisnotAlon , Terrorists , #TurkishArmyForThePeace,
 
مقبول خبریں