Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

ترک فوج کاشام ميں کردوں پر حملہ،20 افراد ہلاک

SAMAA | - Posted: Oct 10, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 10, 2019 | Last Updated: 10 months ago

توپ خانے سے تلہ ابيض کے ديہاتوں پر شديد گولہ باری

امريکی دھمکيوں کے باوجود ترکی نے شام ميں کردوں پر حملہ کر ديا، 20 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

ترک فوج شام ميں داخل ہوگئی ترک فضائيہ نے 181 مقامات کو نشانہ بنايا، سرحدی قصبے راس العين ميں کردوں پر شديد بمباری جبکہ توپ خانے سے تلہ ابيض کے ديہاتوں پر شديد گولہ باری کی گئی۔

ترک حملے ميں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے، ترکی کی فوجی کارروائی کے بعد خواتين اور بچوں سميت ہزاروں افراد نے راس العين سے الحسکہ کی جانب نقل مکانی شروع کر دی ہے ۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کاآپریشن سینٹر میں کارروائی کا جائزہ ليا جبکہ اپنے ٹوئٹر پر بيان ميں کہا کارروائی کا مقصد خطے کو محفوظ بنانا ہے تاکہ لاکھوں مہاجرین کو شام واپس بھیجا جاسکے۔

شامی صدربشارالاسد نے ترکی کی جارحیت کا قانونی طريقے سے جواب دينے کا اعلان کيا ہے ان کا کہنا ہے ترک اقدام سے نہ صرف خطے کی سلامتی اور استحکام پر منفی اثرات پڑيں گے بلکہ داعش کے خلاف عالمی کوششيں بھی کمزور ہوں گی ۔

ترکی کی شمال مشرقی شام میں فوجی کاروائی کے نتیجے میں 60،000 سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے والی تنظیم ’سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ نے جمعرات کو کہا ہے کہ شام کے سرحدی علاقوں سے بڑی تعداد میں مکین دوسرے شہروں کا رخ کر رہے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق تین سرحدی علاقوں راس العین، تل ابیض اور درباسیہ سے بڑی تعداد میں مقیم گھروں کو چھوڑ کر دوسرے شہروں میں پناہ تلاش کر رہے ہیں، ان میں سے اکثر نے مشرقی شہر حسکہ کا رخ کیا ہے۔

امريکا، سعودی عرب، ايران ، برطانيہ اور آسٹريليا نے شام ميں کردوں پر ترکی کے فوجی حملے کی مذمت کی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے شام پر حملہ کرنا اچھا فيصلہ نہيں، سعودی وزيرخارجہ نے اسے شام کی خود مختاری پر حملہ قرار ديا، برطانوی وزيرخارجہ کے مطابق ترکی کے فوجی آپريشنز سے پناہ گزينوں کی نئی لہر پيدا ہوگی۔

يورپی کمشين کے صدر نے خبردار کيا ہے کہ اگر ترکی نے کارروائی جاری رکھی تو، يورپي يونين شام ميں مجوزہ سيف زون کے قيام کے ليے کوئی رقم نہيں دے گی، سنگين صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرليا گيا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube