Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

بھارت نے رافیل جہاز کی حفاظت کیلئے لیموں خریدلئے

SAMAA | - Posted: Oct 9, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 9, 2019 | Last Updated: 10 months ago

فرانس سے فورتھ جنریشن جیٹ فائٹر رافیل خریدنے والے بھارت کی خوشی دیدنی ہے۔ یہ طیارہ وصول کرنے کیلئے پیرس جانے والے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے طیارے کو نظر لگنے سے بچانے کیلئے وہیں پوجا پاٹ کی اور طیارے کے پہیوں کے نیچے لیموں بھی رکھے۔

فائٹر طیارے رافیل کیلئے ’’شستر پوجا‘‘ کا اہتمام کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع نے پہلے تو اس پر سِندور سے لفظ ’’اوم‘‘ لکھا، پھر اس پر پھول، ناریل اور لڈو چڑھائے گئے، اسی پر اکتفا نہیں کیا گیا بلکہ ممکنہ تباہی سے بچانے کیلئے پہیوں کے نیچے لیموں بھی رکھے گئے۔

جدید ترین فرانسیسی ٹیکنالوجی ایک طرف لیکن وزیردفاع راج ناتھ صاحب نے اپنی اختیار کردہ تدابیر کے بعد ہی خود کو محفوظ سمجھتے ہوئے اس طیارے میں سفر بھی کیا۔

کہاں فورتھ جنریشن اور کہاں ناریل لیموں کے سہارے حفاظت؟ سوشل میڈیا صارفین ایسے کسی بھی معاملے میں چوکتے نہیں، سو ٹوئٹر پر اس حوالے سے دلچسپ تبصروں کی لائن لگ گئی، صارفین نے میمز کے ذریعے بھی خوب آئینہ دکھایا۔

 

صارفین نے لکھا کہ بھارت ناقابل یقین ہے، پہلے ملک کی حفاظت کیلئے طیارہ خریدا اور پھر اس طیارے کی حفاظت کیلئے لیموں خریدے اس لیے ملک کی حفاظت کیلئے تو لیموں ہوا تو طیارہ آرام فرمائے۔

 

 

 

 

صارفین کی جانب سے یہ نکتہ بھی خوب اٹھایا گیا کہ فرانس بھی حیران ہوگا ان کی ٹیکنالوجی میں ایسا کیا نہیں تھا جو لیموں کرسکتا ہے۔ اس بات کے ٹیسٹ کیلئے طیارے کو پاکستان کے بارڈر پر بھجوانے کا مشورہ بھی دیا گیا۔

 

 

 

ناریل اور لیموں کی اہمیت اپنی جگہ لیکن بعض ٹوئٹر صارفین کو رافیل پر ’’گائے کے گوبر‘‘ جیسا تیر بہدف نسخہ نہ آزمانے پر حیرت ہوئی کیونکہ ان کی نظر میں وہ اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے زیادہ آزمودہ ہے۔

 

 

بھارت کے آئے روز تباہ ہونے والے طیاروں پر بھی خوب تنقید کے نشتر برسائے گئے، سوشل میڈیا صارفین نے بھارت سے سوال اٹھایا کہ ان پر لیموں اور ناریل کا استعمال کیوں نہیں کرتے؟۔

 

 

رافیل کا مستقبل بھی خوب دکھایا گیا۔

 

فی الحال بھارتی پائلٹ طیارے کو اڑانے کی صلاحیت نہیں رکھتے، سوشل میڈیا صارفین نے یہ پہلو بھی خوب اجاگرکیا۔

 

تین ہزارکلو میٹر دور تک میزائل داغنے والا جدید ترین طیارہ رافیل انڈین ایئر فورس کی طاقت میں اہم اضافہ ثابت ہوگا۔

اس طیارے کا حصول مودی حکومت کیلئے اتنا آسان نہ تھا کیونکہ بھارتی اپوزیشن فرانس کے ساتھ رافیل جیٹ طیاروں کی خریداری کے معاہدے میں اربوں ڈالر کی بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیراعظم مودی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔

بھارت نے فرانس سے 36 رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ سال 2016 میں کیا تھا لیکن اپوزیشن کی جانب سے کرپشن کے الزامات کے باعث یہ ڈیل تاخیر کا شکارہوئی اوراس پرعملدرآمد مودی کے دوسرے دور حکومت میں ممکن ہوا۔

بھارتی فضائیہ کے 10 پائلٹس، 10 فلائٹ انجینئرز اور 40 ٹیکنیشنز فرانس میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ طیاروں کی باضابطہ حوالگی مئی 2020ء میں پائلٹس اور عملے کی مکمل تربیت کے بعد شروع ہوگی اور اپریل 2022ء تک مکمل ہوجائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube