ہوم   > بین الاقوامی

پہلا فرانسیسی رافیل طیارہ بھارت کے حوالے

SAMAA | - Posted: Oct 8, 2019 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 8, 2019 | Last Updated: 4 months ago

فرانس نے پہلا رافیل طیارہ بھارت کے حوالے کردیا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پوجا کے بعد طیارے پر سفر بھی کیا۔

فرانس نے تین ہزار کلو میٹر دور تک میزائل داغنے والا جدید ترین طیارہ رافیل بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے حوالے کردیا۔

انڈیا کو جنگی طیارہ ملنے کے بعد راج ناتھ سنگھ نے اس طیارے پر ‘شستر پوجا’ یعنی اسلحہ پوجا کی، وزیر دفاع نے طیارے پر سِندور سے اوم لکھا، طیارے پر پھول، ناریل اور لڈو چڑھائے، اس کے علاوہ طیارے کے پہیے کے نیچے 2 لیموں بھی رکھے گئے۔

مزید جانیے : فرانس رافیل طیارے آج بھارت کے حوالے کرے گا

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پوجا کے بعد رافیل طیارے میں سفر بھی کیا۔

فرانس کے ساتھ رافیل طیاروں کا معاہدہ متنازع رہا ہے اور بھارت کی حزب اختلاف مطالبہ کرتی رہی ہے کہ فرانسیسی رافیل جیٹ طیاروں کی خریداری میں مبینہ طور پر اربوں ڈالر کی بدعنوانی پر وزیراعظم نریندر مودی استعفیٰ دیں۔

بھارت نے 2016ء میں فرانس سے 36 رافیل طیارے خریدنے کی کئی ارب ڈالرز پر مشتمل ڈیل کی تھی تاہم فرانس سے طیاروں کی ڈیلیوری ڈیل میں مبینہ کرپشن کے الزامات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور ان کے فرانسیسی ہم منصب فلورنس پارلی نے فرانس میں ڈیسالٹ ایوی ایشن فیکٹری میں ہونیوالی تقریب میں شرکت کی، بھارتی وزیر دفاع نے مسلح افواج کیلئے تاریحی دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ رافیل طیارے انڈین ایئر فورس کی طاقت میں اضافہ کریں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
MODI, WAR PLANE, JET,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube