Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

افغانستان: آرمی کی بس میں خودکش دھماکا

SAMAA | - Posted: Oct 8, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 8, 2019 | Last Updated: 1 year ago

افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش دھماکے ميں 10 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق جلال آباد میں آرمی اہل کاروں کی بس میں خودکش دھماکے میں 10 اہل کار جاں بحق ہوئے۔ افغان حکام کے مطابق حملے کے بعد شہر بھر کی سيکيورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق اہلکاروں کی بس کے قریب رکشے کے ذریعے خود کش دھماکا کیا گیا۔ خودکش حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنايا گيا۔ جاں بحق ہونے والوں میں بچہ بھی شامل ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا شديد تھا کہ قريب کھڑی گاڑيوں کو بھی نقصان پہنچا۔ افغان حکام کا کہنا ہے زخمیوں ميں چند افراد کی حالت تشويشناک ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرليے گئے۔ مزيد تفتيش جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube