Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

امریکا سے مذاکرات کیلئے فرانس کامنصوبہ قابل قبول ہے، ایران

SAMAA | - Posted: Oct 3, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 3, 2019 | Last Updated: 1 year ago

فوٹو: اے ایف پی

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کی طرف سے امریکا اور ایران کو پیش کردہ مذاکرات کا منصوبہ مجموعی طور پر ایران کےلیے قابل قبول ہے۔

بدھ 2 اکتوبر کو صدر حسن روحانی نے تہران میں کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ فرانس کے منصوبے سے متعلق جو کچھ کہا جارہا ہے وہ ٹھیک ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے میں کچھ الفاظ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے جس کے مطابق یہ واضح کیا گیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا جب کہ خطے اور اپنے پانیوں کی سیکیورٹی میں مدد کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس منصوبے کے تحت امریکا کو تمام پابندیاں ختم کرنے اور تیل کی تجارت کو فوری طور پر شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

ایرانی صدر کا امریکا پر ’’بے رحمانہ اقتصادی دہشتگردی‘‘ کاالزام

دوسری جانب ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران مطلوبہ نتیجے پر پہنچنے تک 2015 کے تاریخی جوہری معاہدے کے تحت اپنے وعدہ پر عمل درآمد میں کمی کرتا رہے گا۔

ایران نے 2015 میں چھ عالمی طاقتوں امریکا، روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

جوہری معاہدے کے پہلے پیراگراف میں کہا گیا تھا کہ ’’ایران اس بات کی توثیق کرتا ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار کی تلاش یا اس میں اضافہ نہیں کرے گا‘‘۔

امریکا ایک برس پہلے یکطرفہ طور پر اس معاہدے سے دستبردار ہو چکا ہے جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں سرد مہری جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube