ہوم   > بین الاقوامی

آسمان سے من وسلویٰ کے بجائے موبائل اترنے لگے

2 months ago

آسمان سے من وسلویٰ اترنے کا ذکرتو سنا تھا لیکن اب آسمان سے قیدیوں کیلئے موبائل فون بھی برسنے لگے۔

کبھی جرائم پیشہ افراد کیلئے جیل میں اچھی کلاس کا مل جانا ہی بڑی بات ہوتی تھی لیکن جدید دور ہے توتقاضے بھی نئے ہیں۔ امریکہ میں بھی ایسا ہی کچھ دیکھنے میں آیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خاصی وائرل ہے جس میں امریکہ کی ایک جیل میں موجود قیدی آسمان کو تکتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

دراصل اوہائیو ميں جرائم پیشہ افراد نے جیل میں قید ساتھیوں کی بوریت دور کرنے کیلئے ایک انوکھا طریقہ اختیارکیا۔

ان قیدیوں کی جانب سے جیل میں بوریت کی شکایت کی گئی تھی جس پر دوستوں نے دوستی نبھانے کی ٹھانی اور قیدیوں کو موبائل فون اور منشیات کی فراہمی کے لیے ڈرون کا استعمال کیا۔

یہ اقدام خفیہ کیمروں کی پکڑ میں آگیا۔ ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قیدی جیل کے احاطے میں آسمان پر نظریں جمائے کھڑا ہے، اسی دوران وہ آسمان سےگرنے والے ایک پارسل کو تھامنے کی کوشش کرتا ہے۔

اس پیکٹ میں موبائل فون اور بھنگ بھی موجود تھی۔

جيل حکام نے ويڈيو منظرعام پر آنے کے بعد ڈرون ضبط کرتے ہوئے جيل سے باہرموجود قیدیوں کے ساتھی کو گرفتار کرليا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں