Saturday, September 19, 2020  | 30 Muharram, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

کشمیریوں پرمظالم،امریکی عدالت میں مودی کیخلاف مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: Sep 28, 2019 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 28, 2019 | Last Updated: 12 months ago

مقدمہ7امریکی وکلا نے درج کرایا

کمشیر میں بھارتی مظالم پر امریکی عدالت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو 12 فروری کو طلب کرلیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریند مودی کے خلاف 7 امریکی وکلا نے ہیوسٹن کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ اور بھارتی فوج کے کمانڈر جنرل کنول جیت سنگھ کو بھی مقدمے میں فریق بنایا گیا ہے۔

 

دائر کیے گئے مقدمے میں بھارتی وزیراعظم  پر ماورائے عدالت قتل ، وادی کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے الزامات اور انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ہے۔ مقدمے کی سماعت اگلے سال 12 فروری کو ہوگی۔

دوسری جانب امریکی وکلا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کٹھ پتلی انتظامیہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔ گزشتہ روز عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ميں خطاب کے دوران کشمير ميں کے مسئلے پر دنيا کو واضح پيغام ديا تھا۔

 

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 54 سے زائد روز ہوگئے۔ مقبوضہ کشمیر میں زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔ کشمیری گھروں میں محصور ہیں۔ احتجاج کرنے والوں کو بدترین پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ بھارتی فوج نے کشمیریوں کے گھروں کے باہر مورچے بنا لیے ہیں، جب کہ لوگوں کیلئے ادویات، خوراک اور دیگر اشیا کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube