ہوم   > بین الاقوامی

سعودی عرب: 49 ممالک کیلئے آن لائن سیاحتی ویزوں کاآغاز

SAMAA | - Posted: Sep 28, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 28, 2019 | Last Updated: 6 months ago

سعودی عرب نے 49 ممالک کیلئے آن لائن سیاحتی ویزوں کا اعلان کردیا، غیر ملکی خواتین سیاحوں کیلئے عبایا کی پابندی بھی ختم کردی گئی۔

سعودی عرب نے معیشت پر تیل کے انحصار کو کم کرنے اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے پہلی مرتبہ سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، امریکاس میت 49 ممالک کے شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے، جن میں کئی یورپی اور ایشیائی ممالک شامل ہیں۔

اس سیاحتی پروگرام میں خواتین کے لباس کے حوالے سے سعودی حکومت نے اپنے سخت قوانین میں ترمیم بھی کردی، جس میں بیرون ملک سے آنے والی خواتین کو اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ عبایا کے بغیر مناسب لباس کے ساتھ ملک کی سیر کرسکیں گی۔

مزید جانیے : سعودی عرب، 27 ستمبر سے سیاحتی ویزے جاری کرنیکا اعلان

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سعودی عرب میں سیاحت کے سربراہ احمد الخطیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو بین الاقوامی سیاحوں کیلئے کھولنا ہمارے ملک کیلئے ایک تاریخی موقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاحتی ویزے میں بہت سے تاریخی ورثے اور آثار قدیمہ والے مقامات ہیں جبکہ مدینہ منورہ اور مقدس مقامات پر سیاحتی ویزے پر آنے والوں کیلئے پابندی ہوگی کیونکہ یہ فی الحال مسلمان زائرین تک ہی محدود ہیں۔

انہوں نے یہ کہا کہ سیاح ہمارے سیاحتی خزانے کو دیکھ کر حیران ہوں گے، ہمارے پاس یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج کی 5 سائٹس ہیں، متحرک کلچر ہے اور سانس روک دینے والے قدرتی مناظر ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کیلئے عبایا لازمی ہے اور اس کے بغیر کوئی بھی خاتون عام کپڑوں میں باہر نہیں جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے حج و عمرہ فیس میں تبدیلیاں کردیں

حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے شعبے میں سرمایہ کاری کریں جس سے امید ہے کہ 2030ء تک ملک کی مجموعی قومی پیداوار میں غیر ملکی سرمائے کا حصہ 10 فیصد ہوجائے گا۔

سعودی عرب کیلئے آن لائن ویزے کی فیس 80 ڈالر (65 پاؤنڈ) مقرر کی گئی ہے، اب ماضی کے برعکس غیرملکی خواتین اکیلی بھی سعودی عرب جاسکیں گی، تاہم سیاحوں کے مسلمانوں کے مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق احمد الخطیب نے مزید کہا کہ خواتین سیاحوں کو ساحل سمندر جیسے عوامی مقامات پر مناسب لباس زیب تن کرنا ہوگا، شراب پر پابندی برقرار رہے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
EUROPE, USA, ASIA, ONLINE,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube