ہوم   > بین الاقوامی

امریکا کا بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نرم کرنیکا مطالبہ

SAMAA | - Posted: Sep 27, 2019 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 27, 2019 | Last Updated: 4 months ago

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے مودی سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں عائد پابندیوں میں نرمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق نیویارک میں صحافیوں سے گفت گو میں امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ برائے ایشیا ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے ملاقات کی ہے۔

مریکا کی جانب سے ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر کے معاملہ پر ثالثی کے کردار کیلئے بات کی گئی، جب کہ صدر ٹرمپ نے بھارت سے مقبوضہ وادی میں پابندیاں جلد نرم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت کشمیر میں لگائی گئی پابندیوں میں جلد نرمی کرے، امریکا کو تیز رفتار کارروائی کی امید ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت پابندیاں ختم کرے اور حراست میں لیے گئے تمام افراد کو رہا کرے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube