ہوم   > بین الاقوامی

انڈونیشیا میں زلزلے سے 20 افراد ہلاک،ترکی بھی لرز اٹھا

2 months ago

انڈونیشیا میں زلزلے کے باعث 20 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ ترکی میں بھی زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلہ مشرقی انڈونیشیا کے جزیرے مالوکو میں آیا جس کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز امبون شہر سے 23 میل دور تھا۔

انڈونیشیا کے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے آیا جس میں ابتدائی طور پر 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ زلزلے کے باعث عمارتوں اور سڑکوں سمیت دیگر انفرا اسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے سے امبون شہر میں واقع یونیورسٹی کی عمارت جزوی طور پر تباہ ہوئی جس میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب جمعرات کو ترکی کے بڑے شہر استنبول میں بھی زوردار زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی شدت 5 اعشاریہ 7 تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیجز میں بلند و بالا عمارتوں کو جھولتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ بعض مقامات پر عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

ترکی کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دن دو بجے آیا جس کا مرکز بحیرہ مارمورہ اور گہرائی 6 کلومیٹر تھی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں