Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 25, 2019 | Last Updated: 1 year ago

بھارتی فضائی بیڑے میں شامل روسی ساختہ مگ 21 طیارہ پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی فضائیہ ( آئی اے ایف ) کا طیارہ معمول کے مشن پر تھا۔ جو ایئر بیس سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی حادثے کا شکار ہوا۔ حادثے میں طیارے میں موجود دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ طیارہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں گر کر تباہ ہوا۔

 

روسی ساختہ بھارتی طیارے کو گروپ کیپٹن اور اسکواڈرن لیڈر اڑا رہے تھے۔ حادثہ صبح دس بجے کے قریب ہوا۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

بھارت نے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو پاکستانی طیارہ سمجھ کر مار گرادیا

بھارتی فضائیہ کے مطابق سال 2016 سے اب تک بھارتی فضائیہ 27 طیاروں اور ہیلی کاپٹروں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔ مختلف فضائی حادثات میں اب تک 15 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہوچکے ہیں۔ جس میں رواں سال 27 فروری کو پاکستان کے ہاتھوں نشان عبرت بننے والا کمانڈر ابھی نندن کا مگ 21 بھی شامل ہے۔

 

واضع رہے کہ 26 فروری سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا آغاز ہوا، بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پے لوڈ گرا کر فرار ہو گئے۔

 

اگلے ہی دن بھارتی جارحیت پر پاکستان نے بھر پور جواب دیا، جس کے بعد ایک مرتبہ پھر سے بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، مگر پاک فضائی نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا اور بھارت کا ایک پائلٹ گرفتار کر لیا۔

گزشتہ کچھ عرصے میں بھارتی ائیر فورس کے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت فرانس کے ساتھ فورتھ جنریشن طیارے رافیل خریدے کی دوڑ میں لگا ہے، تاہم ابھی تک اسے کامیابی نصب نہیں ہوئی۔ بھارتی میڈیا نے فرانس کے ساتھ طیاروں کی ڈیل کی ناکامی چھپاتے ہوئے کچھ تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ تاہم کسی آزاد ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیا بھارت اور فرانس کے درمیان پروان چڑھنے والی ڈیل سے یہ ہی طیارے برآمد ہونگے یا نہیں۔

 

بھارتی میڈیا کی جانب سے اس بات کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اکتوبر میں فرانس کی جانب سے 4 طیارے بھارت کے حوالے کردیئے جائیں گے۔باوائے آدم کے زمانے کے طیاروں پر مشتمل بھارتی فضائی بیٹرہ روسی ساختہ طیاروں سے لیس ہے، جس کے پاس ایف 16 اور دیگر فورتھ اور ففتھ جنریشن طیاروں سے مقابلے کا دم نہیں۔

 

یکم فروری کو مراج 2000 جنگی طیارہ ایک معمول کے مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ جہاز میں سوار دونوں پائلٹ باحفاظت باہر نہ نکل پائے اور ہلاک ہوگئے۔ اس سے قبل 19 فروری کو بھارت میں فضائی کرتب کے لیے ہونے والے ایئر شو کے آغاز سے قبل ہی بھارتی فضائیہ کی سُریاکرن ایروبیٹک ٹیم کے 2 جیٹ طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔ 12 فروری کو ایک مگ 27 طیارہ پوکھراں فائرنگ رینج میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube