ہوم   > بین الاقوامی

صدر ٹرمپ نے اپنے خلاف تحقیقات کو گند قرار دیدیا

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 25, 2019 | Last Updated: 8 months ago

امريکی ايوان نمائندگان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تحقیقات کے اعلان پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ تحقیقات گند سے زیادہ کچھ نہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپيکر نينسی پلوسی نے منگل کے روز امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا اعلان کيا تھا۔ اپنے بیان میں ننیسی پلوسی کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ امريکی آئينی اقدار کی خلاف ورزی کر رہے ہيں اور اس پر صدرکو لازمی طور پر جوابدہ ہونا چاہيے۔

نینسی پلوسی نے یہ بھی کہا کہ صدر کے اقدامات سے ان کی آئینی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے، لہذا ضروری ہے کہ ان کا احتساب کیا جائے۔ کوئی قانون سے بالاتر نہيں۔

 

امريکی صدر نے مواخدے کے اعلان کے بعد ٹويٹ کرتے ہوئے کہا کہ يہ اعلان صدارت کو ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔ امریکی صدر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا وزیر خارجہ مایئک پومپیو نے یوکرائن کی حکومت سے اس ٹیلی فون کال کی کاپی جاری کرنے کی اجازت لے لی ہے جس میں، میں نے ان کے صدر سے بات کی۔ ان کو بھی نہیں معلوم کے اس میں کیا بڑی بات ہے۔‘

 

واضح رہے کہ امریکی صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے یوکرین پر دباؤ ڈالا کہ وہ سال 2020 کے صدارتی انتخابات میں ان کے ممکنہ حریف جو بائیڈن سے متعلق تحقیقات کرے۔

 

ایجنسی رپورٹ کے مطابق امریکا کے ایوان نمائندگان میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے حق میں ڈیموکریٹس کی تعداد میں خاصا اضافہ دیکھا گیا ہے اور 235 میں سے 145 اراکین اس کے حق میں ہیں۔ جو بائیڈن نے امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube