ہوم   > بین الاقوامی

امریکا نے ایران پر مزید پابندیوں کا عندیہ دے دیا

2 months ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی مفادات کے تحفظ کیلئے کسی حد تک بھی جاﺅں گا، امریکا کسی ملک سے جنگ نہیں چاہتا، چین نے امریکی مفادات کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے ایران کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے اپنا رویہ نہ بدلا تو پابندیاں مزید سخت کی جائیں گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران دنیا میں دہشت گردی کی سپورٹ کرنیوالے ممالک میں سب سے آگے ہے، ایرانی رہنماء اپنے ہی عوام کا پیسہ لوٹ رہے ہیں، سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملے کے بعد ایران کے مرکزی بینک پر پابندیاں عائد کیں، ایران اپنے مسائل کا ذمہ دار دوسرے ملکوں کو ٹھہراتا ہے، انتہاء پسندی کا خاتمہ مشرق وسطیٰ کے مفاد میں ہے، ایران کو دوسرے ملکوں کو دھمکیاں دینا بند کرنا ہوگا، امریکا ایران کے ساتھ دوستی کرنے کیلئے تیار ہے لیکن جب تک ایران رویہ نہیں بدلتا پابندیاں نہیں اٹھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی مفادات کے تحفظ کیلئے کسی حد تک بھی جاﺅں گا، امریکا کسی ملک سے جنگ نہیں چاہتا، چین نے امریکی مفادات کو نقصان پہنچایا ہے، ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کو چینی اقدامات کو روکنا چاہئے ، امید ہے کہ چین کے ساتھ ایسے معاہدے کرلیں گے جو دونوں ملکوں کے مفادات کیلئے اچھے ہوں، چین پر 500 ارب ڈالر کے ٹیکسز عائد کئے، امریکی عوام چین کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں۔

تارکین وطن کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا آنیوالی ایک تہائی تارکین وطن خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، بہت سے ملک غیر قانونی تارکین کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، این جی اوز کی بڑھتی ہوئی تعداد غیر قانونی امیگریشن کو بڑھا رہی ہے، پناہ گزینوں کے مسائل کی وجہ سے امریکا کی معیشت متاثر ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے پاس ترقی کے بے شمار مواقع ہیں، ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے شمالی کوریا کو جوہری ہتھیار تلف کرنا ہونگے، شمالی کوریا کے لیڈر کو بتایا کہ ان کے ملک میں بہت سے مواقع سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ نیا تجارتی معاہدہ کریں گے، معاہدے سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا، کئی دہائیوں سے بعض ملکوں نے تجارت کا استحصال کر رکھا ہے، چین کے ڈبلیو ٹی او میں شامل ہونے سے امریکا میں متعدد فیکٹریاں بند ہوگئیں، چین کے مستقبل کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ وہ ہانک کانگ کے ساتھ معاملات کو کیسے نمٹاتا ہے؟۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں