ہوم   > بین الاقوامی

ایران کا غیرملکی افواج کو خلیج سے دور رہنےکا انتباہ

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2019 | Last Updated: 9 months ago

خليج کو اسلحے کی دوڑ ميں استعمال نہيں کرنا چاہيے

ايرانی صدر حسن روحانی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے ميں غير ملکی فورسز کی آمد سے غيريقينی صورتحال پيدا ہوسکتی ہے اس ليے انہيں خليج (آبنائے ہرمز) سے دور رہنا چاہيے۔

غیرملکی خبر ایجنسی بی بی سی کے مطابق تہران ميں فوجی پريڈ سے خطاب ميں ايرانی صدر نے کہا کہ غير ملکی افواج ہميشہ آزمائشيں اور تکليفيں لاتی ہيں۔ انہیں خطہ خليج کو اسلحے کی دوڑ ميں استعمال نہيں کرنا چاہيے۔

سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد امریکا نے سعودی عرب میں مزید فوج بھیجنے کا اعلان کیا ہے جبکہ دونوں ممالک نے حملے کا الزام ایران پر لگایا ہے۔

خطاب کے دوران حسن روحانی نے اقوام متحدہ ميں نيا خليجی امن پروگرام پيش کرنے کا اعلان بھی کيا۔ ايرانی صدر نے ہمسايہ ممالک کی جانب دوستی اور تعاون کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہا کہ تہران ماضی کی خطائيں اور غلطياں معاف کر دے گا۔

دوسري جانب ايرانی وزيرخارجہ جواد ظريف نے نيويارک ميں غيرملکی ميڈيا کو انٹرويو میں کہا کہ ايران جنگ ميں پہل نہيں کرے گا ليکن اگر جنگ ہوئی تو پورا خطہ لپيٹ ميں آئے گا۔

ايرانی جنرل حسين سلامی کہتے ہيں کہ ايران پر حملہ کرنے والا کوئی بھی ملک خود ميدان جنگ بن جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube