ہوم   > بین الاقوامی

مودی بیوی کونہ سنبھال سکا،ملک کیاسنبھالےگا،ایس ڈی پی آئی

3 weeks ago

پوپلر فرنٹ کے جلسے سے خطاب میں ایس ڈی پی آئی رہنما تسلیم احمد رحمانی کا کہنا ہے کہ مودی سے اپنی بیوی نہ سنبھال سکی وہ ملک کیا سنبھالیں گے ؟ انہوں نے مشتعل ہجوم کے حملوں کو ایک نوکری بنا دیا ہے، وہ 8 ویں جماعت پاس نہیں کرسکا، ان کی تو ڈگری بھی دہلی میں جعلی نکلی تھی۔

بھارتی ریاست کرناٹک میں مشتعل ہجوم کے حملوں کے خلاف ہونے والے پوپلر فرنٹ کے جلسے سے خطاب میں ایس ڈی پی آئی کے رہنما تسلیم احمد رحمانی نے بھارتی وزیراعظم کو نقص پالیسیوں اور انتہا پسند ذہنیت پروان چڑھانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تسلیم رحمانی نے مودی کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی ایک عدد بیوی سنبھال نہ پائے، بیوی کو چھوڑ کر بھاگ گئے، ان کی 25 سے 30 سال کی زندگی پوری کی پوری کالی ہے، کچھ پتا ہی نہیں اس سے پہلے یہ شخص کہاں تھا، مودی کی 25 سے 30 سال کی زندگی بالکل نامعلوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسا شخص بھارت کا وزیراعظم بن کر آتا ہے، جس کی اپنی 8 ویں کی ڈگری جعلی ہے، مگر حیرت ہے کہ وہ تو اب وہ سائنس بھی پڑھا رہا ہے، وہ معیشت بھی پڑھا رہا ہے، وہ ریاضی بھی پڑھا رہا ہے، وہ کیمسٹری بھی پڑھا رہا ہے، ارے آپ 8 ویں پاس نہیں ہوئے مگر ملک کے بچوں کو 10 ویں پاس کرنے کے بھاشن اور طریقہ آپ ٹی وی پر دے رہے ہیں۔

تسلیم رحمانی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک بھارت کی مزید بد قسمتی یہ ہے کہ 5 ٹریلین کی معیشت بنانے والے آدمی نے 8 فیصد کی جی ڈی پی کو 5 فیصد پر پہنچا دیا ہے۔ اس شخص کا مقصد انتہا پسندی کو فروغ دینا ہے، اور نعرہ کیا ہے ہندوتوا۔۔ ہندو قومیت، یعنی آدھی روٹی کھائیں گے ہندو راج بنائیں گے، اور پیشہ کیا ہے، پکوڑے بیچیں اور وہ جو پکوڑے بیچنے والا آدمی ہے اس کو لوگوں پر حملہ کرنے والا بنایا ہے۔

بھارت میں دیگر اقلیتوں پر ہونے والے ہندو انتہا پسندوں کے حملے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتہا پسند ہندووں کے حملوں کو ایک پیشے کی شکل دے دی ہے کہ جس کو کوئی کام نہ آتا ہو یا اگر کوئی نوکری نہ ہو تو وہ یہ کام کرے۔ قاتلوں کو عہدے دینے کا کام پہلی مرتبہ ہم نے دیکھا کہ وہ مودی کے دور حکومت میں ہو رہا ہے، جو جتنا اچھا مشتعل ہجوم بنا کر حملہ کرے گا، اس کو اس کی اوقات کے مطابق عہدہ دیا جائے گا اور نوازا جائے گا۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں