ہوم   > بین الاقوامی

حوثی باغیوں کاسعودی عرب میں ڈرون حملے روکنے کااعلان

4 weeks ago

حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں ڈرون اور میزائل حملے روکنے کا اعلان کردیا۔ حوثی رہنما کا کہنا تھا کہ امن کوشش کو نظر انداز کیا گیا تو جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق صنعا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے روکنے کا اعلان کر دیا۔ حملے بند کرنے کا اعلان سربراہ حوثی سیاسی کونسل مہدی المشاط نے کیا۔

حوثی رہنما مہدی المشاط کا کہنا ہے کہ امن کوشش کا مقصد مذاکرات کے ذريعے قومی مفاہمت حاصل کرنا ہے۔ اميد ہے کہ سعودی عرب خيرسگالی کا مثبت جواب دے گا، وہ سعودی عرب پر اب ڈرون، بیلسٹک میزائل و دیگر ہتھیار نہیں چلائیں گے، تاہم امن کوششوں کو نظر انداز کيا گيا تو جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہيں۔

حوثی رہنما کا کہنا تھا کہ یمن جنگ کے تسلسل سے کسی بھی فریق کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ جنگ کا تسلسل خطرناک پیشرفت کا باعث بن سکتا ہے تاہم جنگ بندی کا بڑا مقصد جانوں کا تحفظ اور عام معافی حاصل کرنا ہے۔ امن کی کوشش کا مقصد سنجیدہ مذاکرات سے قومی مفاہمت کا حصول ہے، جب کہ کسی فریق کو قومی مفاہمی عمل سے باہر نہ رکھا جائے اور صنعا ایئرپورٹ کو کھولا اور الحدیدہ بندرگاہ تک رسائی دی جائے۔

دوسری جانب سعودی فوجی اتحاد نے حوثیوں کے اس اعلان پر فوری ردعمل سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں خانہ جنگی سے ہزاروں افراد ہلاک، جب کہ لاکھوں قحط کا شکار ہیں۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں