ہوم   > بین الاقوامی

شدت پسندوں سےمتعلق عمران خان کابیان اہم ہے،ایلس ویلز

4 weeks ago

امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ عمران خان کا شدت پسندوں سے متعلق بیان نہایت اہم ہے،ایسے عناصر سے نمٹنا علاقائی استحکام کیلئے نہایت ضروری ہے،پاکستان سے شدت پسند انتشار پھیلا سکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیاء بیورو ایلس ویلز نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں تشدد سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کا پیغام واضح اور اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے شدت پسند کشمیر میں انتشار پھیلا سکتے ہیں، یہ شدت پسند کشمیریوں اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں۔

معاون وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا تمام دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کا عزم علاقائی استحکام کے لیے ضروری ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کوئی بھی مقبوضہ کشمیر جا کر کارروائیاں نہ کرے، ایسا کرنے والا پاکستان اور کشمیر دونوں کا دشمن کہلائے گا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں