ہوم   > بین الاقوامی

واشنگٹن،وائٹ ہاؤس کےقریب فائرنگ،ایک شخص ہلاک،5زخمی

4 weeks ago

ریاست ہائے متحدہ امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ سے ایک زخمی شخص چل بسا، جب کہ واقعہ میں دیگر 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واشنگٹن کے علاقے کولمبیا ہائیٹس کے قریب رات گئے اپارٹمنٹ کے باہر فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات 10 بجے کے بعد کولمبیا روڈ ویسٹ کے بلاک 3000 میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ فائرنگ کی جگہ وائٹ ہاؤس سے فقط تین کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ پولیس کی جانب سے حملہ آور سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

 

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کیمرا فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں