ہوم   > بین الاقوامی

افغان شہر قلات میں کار بم دھماکا،10 افراد جاں بحق،90 زخمی

4 weeks ago

افغان صوبے زابل کے شہر قلات میں کار بم دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 90 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی  نے صوبے کے گورنر رحمت اللہ یرمل کے حوالے سے بتایا ہے کہ طالبان کی جانب سے کئے گئے بم حملے میں اینٹلی جنس کی عمارت کو صبح 6 بجے نشانہ بنایا گیا۔ واقعے میں نزدیکی اسپتال کو بھی نقصان پہنچا۔

زابل کی صوبائی کونسل کے سربراہ عطا جان حق بیان نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد 20 ہے تاہم صوبے کے گورنر نے مرنے والوں کی تعداد 10 بتائی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ نزدیکی عمارتوں اور مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں