ہوم   > بین الاقوامی

کشمیرکا حل پاک بھارت مذاکرات سے نکل سکتا ہے،شیلا جیکسن

4 weeks ago

امریکی کانگریس کی رکن شیلاجیکسن لی نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بحالی فوری یقینی بنانے کا مطالبہ کيا ہے۔

ايک بيان ميں شیلاجیکسن لی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے باعث پاکستان اور بھارت نيو کليئر جنگ کے دہانے پرہیں۔ شیلا جیکسن لی نے امريکی صدر ٹرمپ سے کہا کہ جنرل اسمبلی کے موقع  پر دونوں ملکوں میں مذاکرات کروائیں، بھارت نے نہتے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، بھارت میں حراستی کیمپ قائم کئے جارہے ہیں،مواصلاتی نظام بند ہے۔

شيلا جيکسن لی نے کہا کہ کشمیر کی حیثیت کی تبدیلی کے فیصلے سے خطرناک بحران نےجنم لیا، امریکا اوراقوام متحدہ کشمیر میں بحران کےخاتمے میں مؤثرکردار ادا کریں۔

شیلا جیکسن لی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرکا حل پاک بھارت مذاکرات  سے ہی نکل سکتا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں