ہوم   > بین الاقوامی

بھارتی ڈرون ریاست کرناٹک میں گرکرتباہ

3 months ago

تصویر: انڈیاٹوڈے

بھارتی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کا ڈرون طیارہ ریاست کرناٹک میں گر کر تباہ ہوگیا۔

ڈرون طیارہ آج منگل 17 ستمبر کی صبح 6 بج کرناٹک کے ضلع چتردرگا میں گر کر تباہ ہوا۔حادثے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ یو اے وی ( بغیر پائلٹ کے طیارہ ) جوڑی چلینہالی گاؤں کے قریب تربیتی پرواز تھا کہ اچانک گر کر تباہ ہوگیا۔

 

 

گاؤں کے لوگ خوف وہراس کا شکارہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اورجائے وقوعہ پر جمع ہو گئے۔ تباہ ہونے والے طیارے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

بھارتی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی تربیت گاہ چتردرگا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے بہت قریب ہے۔واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے چتر درگا پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ یہ رستم 2 ڈرون تھا جس کی تربیتی پروازجاری تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی فضائیہ کے بھی کئی لڑاکا طیارے تربیتی پرواز کے دوران گرکرتباہ ہو چکے ہیں۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں