ہوم   > بین الاقوامی

سعودی عرب نے حج و عمرہ فیس میں تبدیلیاں کردیں

3 months ago

سعودی حکام کے مطابق عمرہ اور حج ویزہ میں نمایاں تبدیلی کے بعد 45 دن کے لیے عمرہ و حج کے آن لائن ویزہ کی فيس 300 ریال مقرر کردی گئی ہے ۔

حکام کے مطابق تمام ادائگياں ایڈوانس کرنا ہوں گی جبکہ 5فيصد ٹیکس بھی دینا ہوگا تاہم حجاج کرام کو مکمل ٹرانسپورٹ گروپ بس کی صورت میں فراہم کی جائیگی۔

عازمین کو ہرجگہ گروپ کے ساتھ سفر کرنا لازمی ہوگا، انفرادی سفر کرنے پر 1500 سے 4000 ریال ادا کرنے ہوں گے، تمام فیس سعودی وزارت حج سسٹم کے تحت سو فيصد ایڈوانس کرنا ہوگی۔

گزشتہ روز سعودی وزير حج نے اعلان کیا تھا کہ سعودی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے دوسری بار عمرہ کیلئے مقرر کردہ فیس ختم کر دی۔

پاکستانی شہریوں کو ايک سال ميں دوسری بارعمرہ کرنے پر 2 ہزار ريال ادا کرنا پڑتے تھے۔ اس حوالے سے حکومت نے کچھ ماہ قبل عمرہ اضافی فيس ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔

 

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں