ہوم   > بین الاقوامی

نوجوان کے پیٹ سے آپریشن کے بعدچمچے، کانٹے، زیورات برآمد

2 weeks ago

مصر میں ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے نوجوان کے پیٹ سے چمچے، کانٹے، سونے کے زیورات سمیت مختلف اشیاء نکال لیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق المنصورہ یونیورسٹی کے زیر انتظام طبی مرکز میں ایک 20 سالہ نوجوان کو لایا گیا جس کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت تھی، معائنے اور ایکسرے کے بعد ڈاکٹرز کو پتہ چلا کہ مریض کے  پیٹ  میں چمچوں اور کانٹوں کے علاوہ سونے کی انگوٹھی اور زنجیریں بھی ہیں۔

ڈاکٹرز نے مریض کا فوری طور پر آپریشن کرکے اس کے پیٹ میں موجود 20 چمچے اور کانٹے، دانت صاف کرنے کے 6 برش، سونے کی ایک انگوٹھی اور کئی زنجیروں سمیت دیگر اشیاء نکال لیں۔

ڈاکٹروں کی ٹیم کے مطابق ذہنی طور  پر معذور اس نوجوان نے یہ تمام اشیاء کچھ ماہ کے دوران مختلف اوقات میں نگل لی تھیں۔ مریض کی ماں باورچی خانےسے کئی اشیاء اور اپنے زیورات کی پراسرار گمشدگی کی حقیقت  سمجھنے سے قاصر تھی۔

 طبی ٹیم کے  سربراہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں