ہوم   > بین الاقوامی

عراق کے شہر کربلا ميں بھگدڑ ، 31 افراد جاں بحق

6 days ago

Photo: AFP

عراق کے شہر کربلا میں عاشورۂ محرم الحرام کے جلوس کے دوران بھگدڑ مچنے سے 31 افراد جاں بحق جبکہ سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

غير ملکی ميڈیا کے مطابق عراقی شہر کربلا ميں زائرین کيلئے مخصوص گزرگاہ میں رش کے باعث ايک حصہ منہدم ہوگیا جس کے بعد بھگدڑ مچنے سے 31 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان سیف البدر نے بتایا کہ بغداد میں واقع مزار پر بھگڈر مچنے سے 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تاہم تقریباً 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے  ۔

خیال رہے کہ یوم عاشور کے موقع پر لاکھوں افراد کربلا میں پہنچ کر ماتم اور عزاداری کرتے ہیں جبکہ مختلف مجالس میں بھی شریک ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ سال 2005 میں بغداد میں واقع امام کاظم ؓ کے مزار پر جانے والے راستے پر بھگڈر مچنے سے تقریباً 965 زائرین جاں بحق ہوئے تھے ۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں