ہوم   > بین الاقوامی

امریکا کی مسئلہ کشمیر پر پھر سے ثالثی کی پیشکش

7 days ago

فوٹو: اے ایف پی

امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ايک بار پھر ثالثی کی پيشکش کر دی ہے۔

وائٹ ہاؤس ميں صحافيوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کشمیر پر میری پیشکش اپنی جگہ موجود ہے اور مسئلے کے حل کےلیے دونوں ملکوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعہ جاری ہے البتہ گزشتہ 15 دن سے ميرے خيال ميں اس کی شدت کم ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ميں نے دونوں ممالک سے بہت اچھی بات چيت کی لہٰذا اگر وہ چاہيں تو ميں ان کی مدد کرسکتا ہوں۔

افغان امن مذاکرات پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بات چیت مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے اور طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کرنے کا فیصلہ میں نے خود کیا۔ اس بارے ميں کسی سے مشاورت نہیں کی۔

امریکی صدر نے کہا کہ میں نے کیمپ ڈیوڈ میٹنگ کو اس ليے منسوخ کيا کیونکہ طالبان نے کچھ ایسا کیا تھا جو انھیں بالکل نہیں کرنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلط کردہ کرفیو کو مسلسل 37 روز ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے جبکہ غذا سمیت ادویات کی قلت ہوگئی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں