ہوم   > بین الاقوامی

فرانس اور برطانیہ میں کشمیریوں سے اظہار يکجہتی کیلئے ريلی

1 week ago

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو ایک ماہ ہوچکا ہے



مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کےخلاف فرانس اور برطانيہ ميں بھی احتجاج کيا گيا۔


فرانس ميں گاردی ایسٹ سے لے کر ریپبلک تک ريلی نکالی گئی جس میں فرانسیسی، کشمیری اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


مسئلہ کشمير عالمی طور پر اجاگر کرنے کے ليے برطانيہ ميں آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔


اجیت دوول کےبیان پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر پھر طلب


گزشتہ روز لندن کی سڑکوں پر رواں دواں ٹرک پر نصب اسکرينوں کے ذريعے مقبوضہ کشمير ميں بھارت کے ظلم و ستم نماياں کيے گئے۔ گاڑیوں پر فری کشمیر اور مقبوضہ وادی سے کرفیو ختم کرنے کے بینر آویزاں کيے گئے تھے۔


بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلط کردہ کرفیو کو ایک ماہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے جبکہ خوراک سمیت ادویات کی قلت ہوگئی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں