ہوم   > بین الاقوامی

مودی سے اختلافات،بھارتی سرکاری افسر احتجاجا مستعفی

SAMAA | - Posted: Sep 7, 2019 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 7, 2019 | Last Updated: 4 months ago

مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم کے خلاف بھارت کے اندر سے آوازیں بلند ہونے لگیں، ریاست کرناٹکا کے ڈپٹی کمشنر احتجاجاً مستعفیٰ ہوگئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق ساسی کانت نے اپنے خط ميں لکھا ہے کہ جمہوریت کے بنیادی اصولوں پر سمجھوتہ کیا جا رہا ہے، موجودہ حالات میں سرکاری افسر کے طور پر کام جاری رکھنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔

ساسی کا مزید لکھنا تھا کہ آنے والے دن بھارت کے لیے مزید مشکل ہوں گے، اس لیئے میں اپنے عہدے سے احتجاجا مستعفیٰ ہو رہا ہوں۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل کیرالا کے آئی ایس افسر گوپی ناتھن بھی مقبوضہ کشمير ميں جاری بھارتی مظالم پر احتجاجاً استعفیٰ دے چکے ہيں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube