ہوم   > بین الاقوامی

ٹیکساس میں فائرنگ،5 افراد ہلاک،21 زخمی

2 months ago

حملہ اور نے پہلے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک اور اکيس زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ اور ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیکساس کے شہر اوڈیسا میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 3 پولیس اہل کاروں سمیت 21 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

حملہ آور سفید فام ہے جس کی عمر لگ بھگ تیس برس تھی۔ حملہ آور نے فائرنگ کا آغاز ٹریفک سگنل پر پولیس اہل کار کو نشانہ بنا کر کیا اور پھر پوسٹل سروس کی وین ہائی جیک کرکے فرار ہوگیا۔

ذرائع ابلاغ سے جاری اطلاعات کے مطابق حملہ آور چوری کی گئی وین کو چلاتے ہوئے بھی اندھا دھند فائرنگ کرتا رہا۔ اس سے پہلے پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور وں کی تعداد 2 ہے۔ جنہوں نے اوڈیسا اور مڈلینڈ شہروں میں فائرنگ کی تاہم بعد ازاں جاری اطلاعات کے مطابق صرف ایک حملہ ٓاور کی تصدیق کی گئی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فائرنگ کے واقعہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام کر رہے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں