ہوم   > بین الاقوامی

سری نگر، کشمیری پرچم اتار کر بھارتی جھنڈا لہرا دیا گیا

SAMAA | - Posted: Aug 26, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 26, 2019 | Last Updated: 6 months ago

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا آج 22واں روز ہے

مقبوضہ کشمير میں سری نگر کے سول سيکریٹريٹ سے کشميری پرچم اتار کر نشانی کے طور پر بھارتی ترنگا (پرچم) لہرا ديا گيا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمير ميں کرفیو، رکاوٹیں اور پابندیاں کشمیریوں کا راستہ روکنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ وادی میں 22 دن سے ٹيليفون، موبائل فون، ٹی وی نشريات اور انٹرنيٹ سب بند ہے۔

گانگريس رہنما راہول گاندھی نے اپنی ایک ٹويٹ میں لکھا تھا کہ کشميريوں سے ان کی آزادی کو چھنے 20 دن ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ سری نگر کا دورہ کرنے پہنچے تو کشميريوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے تھے۔

کشمیریوں کی داستانیں سن کر پتھر بھی روپڑیں، کانگریس

مقبوضہ کشمير ميں مسلسل کرفيو اور لاک ڈاؤن سے غذا اور ادويات کی شديد قلت ہے جبکہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جيل ميں بدل چکی ہے۔

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے اب تک متعدد کشمیری زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 22 دن کے دوران 10 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کيا جا چکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube