ہوم   > بین الاقوامی

کشمیریوں کی داستانیں سن کر پتھر بھی روپڑیں، کانگریس

2 months ago

 

بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا انتہائی خراب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں کے لوگوں کی کہانی سن کر پتھر بھی روپڑیں۔

بھارت کے اپوزیشن رہنماء راہول گاندھی کی قیادت میں سرینگر ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں شہر میں جانے کی اجازت نہ دی گئی اور ایئرپورٹ سے ہی واپس نئی دہلی بھجوادیا گیا۔

ویڈیو : بھارتی قابض فوج کا خاتون رپورٹر پر بھی تشدد

نئی دہلی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ کچھ روز پہلے گورنر جموں و کشمیر کی جانب سے ملنے والی دعوت قبول کی تھی، ہم یہ جاننا چاہتے تھے کہ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی کیا حالت ہے لیکن ہمیں ایئرپورٹ سے آگے نہیں جانے دیا گیا۔

وہ کہتے ہیں کہ ایئرپورٹ پر ہمارے ساتھ جانیوالے لوگوں اور میڈیا نمائندوں کو زدو کوب کیا گیا، واضح ہوگیا کہ جموں و کشمیر کے حالات نارمل نہیں۔

مزید جانیے : کشمیری خاتون نے راہول گاندھی کو حقیقت سے آگاہ کردیا 

کانگریس رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ جموں و کشمیر غلام نبی آزاد کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہمارے وفد کو سرینگر میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، جموں و کشمیر کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے، جہاز میں ہمارے ساتھ موجود کشمیریوں نے جو داستانیں سنائیں وہ سن کر پتھروں کی آنکھوں سے بھی آنسو بہہ نکلیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں