Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

پینٹاگون نے حمزہ بن لادن کے ہلاکت کی تصدیق کردی

SAMAA | - Posted: Aug 22, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 22, 2019 | Last Updated: 1 year ago

امریکی سیکرٹری دفاع مارک ایسپر نے القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے بیٹے کے ہلاکت کی تصدیق کردی ۔

مارک ایسپر نے بدھ کے روز فوکس نیوز کو انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جہاں تک میں سمجھتا ہوں حمزہ بن لادن مارا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس کی تفصیلات نہیں ہیں اور اگر ہوتی بھی تو مجھے یقین نہیں کہ میں آپ کے ساتھ کیا کچھ شیئر کرسکتا تھا ۔

رواں برس اگست میں امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ شدت پسند تنظیم القاعدہ کے بانی سربراہ اسامہ بن لادن کے جانشین حمزہ بن لادن کی موت ہوگئی ہے ۔

مزید پڑھیئے : اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ مارا گیا، امریکا کا دعویٰ

تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حمزہ بن لادن کے حلاکت سے متعلق سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ‘میں اس بارے میں کوئی بات کرنا نہیں چاہتا جبکہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی اس خبر پر کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے ۔

اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی عمر 30 سال تھی اور 11 ستمبر 2001 کو جب امریکہ میں حملے کیے گئے تھے۔ تب وہ اپنے والد کے ہمراہ افغانستان میں موجود تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube