ہوم   > بین الاقوامی

کشمیری مسلمان آج کرفیو توڑ کر وادی میں مظاہرے کرینگے

4 weeks ago

مقبوضہ کشمير ميں مسلمان آج نماز جمعہ کے بعد بھارت کی جانب سے مسلط کردہ کرفیو کےخلاف مظاہرے کریں گے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کرفیو کےخلاف مزاحمت کرنے والے حریت رہنماوں نے زور دیا ہے کہ کشمیری مسلمان کرفيو توڑ کر گھروں سے نکلیں اور بڑے بڑے مارچ کریں۔ سری نگر میں اقوام متحدہ کے دفتر تک مارچ بھی ہوگا۔

سری نگر میں 21 اگست کی رات گلی گلی پوسٹر لگائے گئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ بچے، بوڑھے اور خواتين سب گھروں سے نکل کر دنيا کو ديکھائیں گے کہ بھارت غیرقانونی طور پر جموں و کشمیر میں قابض ہے اور ہم ہندو ثقافت کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر،بھارتی فورسز کی فائرنگ سے کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں کرفيو کا آج 19 واں روز ہے جس کی وجہ سے ٹيليفون، موبائل فون، ٹی وی نشريات اور انٹرنيٹ سب بند ہے۔

تازہ واردات ميں بھارتي فوج نے بارا مولا کے نوجوان مومن احمد کو شہيد کر دیا جبکہ پلواما ميں مزيد 40 افراد کو گھروں سے اٹھاليا گيا۔

سري نگر ميں کشميری مظاہرين اور بھارتي فوج ميں جھڑپيں ہوئيں جس ميں کئي مظاہرين زخمی ہوئے۔

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے متعدد کشمیری زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 18 روز کے دوران 10 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کيا جا چکا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں