ہوم   > بین الاقوامی

سعودی عرب میں95 فیصد ٹرک والے ڈرائیونگ کے دوران اونگھتے ہیں

4 weeks ago

سعودی عرب میں کیے گئے نئے سروے کے مطابق سعودی عرب میں 95 فیصد ٹرک ڈرائیور ڈرائیونگ کے دوران اونگھتے ہیں۔

پرنس سلطان آرمی کالج فار ہیلتھ سائنس کے اسکالرز نے سال 2019ء کے دوران فیلڈ جائزے کی رپورٹ پیش کی ہے۔

مکہ اخبار کے مطابق کالج کے اسکالرز نے مملکت بھر میں ایک جائزہ تیار کیا جس سے پتا چلا ہے کہ 95فیصد ٹرک ڈرائیور ایک ٹرپ کے دوران کم از کم ایک مرتبہ ضرور اونگھ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ بیشتر ٹرک ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6ماہ کے دوران انہیں ایک سفر میں 5 مرتبہ نیند نے گھیرا۔

جائزے میں شامل 94فیصد ڈرائیوروں نے بتایا کہ وہ روزانہ 5گھنٹے سے زیادہ ٹرک چلاتے ہیں۔ اسکالرز نے سفارش کی ہے کہ شاہراہوں پر سلامتی کا معیار بہتر بنانے کیلئے ٹرک ڈرائیوروں کا میڈیکل چیک اپ کیا جانا ضروری ہے۔

اس حوالے سے احتیاطی تدابیر کا چارٹ جاری کیا جائے اور ضروری قانون سازی بھی کی جائے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں