ہوم   > بین الاقوامی

مودی سے ویک اینڈ پر کشمیر پر بات کرونگا،ٹرمپ

3 months ago

ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے ثالثی کی دوبارہ پیشکش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے ثالثی کی دوبارہ پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ویک اینڈ پر فرانس میں نریندر مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات کروں گا، يہ کوئی ہلکے ہتھياروں کی لڑائی نہيں، بلکہ بھاری اسلحہ استعمال ہوتا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفت گو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا سے گفت گو کر رہے تھے، کہ اس دوران ان سے پاک بھارت حالیہ کشیدگی سے متعلق سوال کیا گیا۔ امریکی صدر مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر ثالثی کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کروں گا۔

عمران خان اور مودی دونوں میرے اچھے دوست ہیں،ٹرمپ

انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے حال ہی میں ملاقات ہوئی، جب وہ یہاں ائے ہوئے تھے، جب کہ بھارتی وزیراعظم مودی سے رواں ہفتے فرانس میں ملاقات ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دیرینہ اور بہت پیچیدہ مسئلہ ہے، جو کہ دہائیوں سے چل رہا ہے، سچ پوچھیں تو وہاں صورت حال انتہائی کشیدہ ہے، کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑائیاں ہو چکی ہیں، يہ کوئي ہلکے ہتھياروں کي لڑائي نہيں ہے بلکہ اس میں بھاري اسلحہ استعمال ہوتا ہے، میں بھرپور کوشش کروں گا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہو۔

پاک بھارت وزرائے اعظم سے متعلق امریکی صدر نے کہا کہ میری عمران خان اور نریندر مودی دونوں سے بات ہوئی ہے، دونوں میرے دوست ہیں اور ان سے اچھے تعلقات بھی ہیں لیکن ان کی آپس میں دوستی نہیں ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں