ہوم   > Latest

سست سروس پر مشتعل گاہک نے ویٹر کو قتل کردیا

1 month ago

تصویر: اے ایف پی

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ریسٹورنٹ میں آنے والے کاہگ نے سینڈوچ دیر سے ملنے پر ویٹر کو قتل کرڈالا۔

مضافاتی علاقے شورلی گرینڈ میں آنے والے اس گاہک کو غصہ تھا کہ ویٹر نے اتنی سست سروس کیوں فراہم کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل گاہک نے سینڈوچ آرڈر کیا تھاجسے لانے میں کچھ تاخیر ہوئی تو اس نے مشتعل ہو کر ویٹر گولی چلا دی جس سے 28 سالہ ویٹر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

گولی ویٹر کے سینے کو چیرتی ہوئی دوسری طرف نکل گئی۔ انتہائی قدم اٹھانے والا گاہک یہ سب دیکھ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس اسے تلاش کر رہی ہے۔

موقع پر موجود عینی شاہد خاتون نے پولیس کوبتایا کہ وہ یہ سب دیکھ رہی تھی لیکن ایسا سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ اتنی پرامن جگہ پر ایک غریب شخص کو قتل کردیا جائے گا۔

مقامی افراد کا کہنا تھا کہ شورلی گرینڈ میں ڈرگ ڈیلرز نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور ایسا منشیات فروشوں میں سے ہی کسی نے کیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں