ہوم   > Latest

کشمیریوں پر ظلم، بھارتی کرنل وجے اچاریہ نے استعفی دیدیا

1 month ago

مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے بھارتی کرنل وجے اچاریہ نے استعفی دے دیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات اور بھارتی حکومت کے مظالم سے تنگ بھارتی فوج کے کرنل نے اپنی حکومت کے نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے استعفیٰ دیدیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق استعفی دینے والے بھارتی کرنل نے ٹوئٹر پر لکھتے ہوئے انکشاف کیا کہ گزشتہ رات پاکستان نے میرے یونٹ کے 25 جوانوں کو ہلاک کیا لیکن میڈیا کی طرف سے کوئی کوریج نہیں دی گئی۔

کرنل وجے اچاریہ نے سوشل میڈیا پیغام میں اعلان کیا کہ میں نے استعفیٰ دے کر نئی دہلی واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے، میرے استعفے کی وجہ کشمیر ہے، میرا مطلب ہم کیسے اپنے لوگوں کو مار سکتے ہیں۔ میں مزید یہ برداشت نہیں کرسکتا، ‘بائے انڈین آرمی’۔

بعد ازاں پیغام پوسٹ کرنے کے بعد ٹوئٹر سے بھارتی کرنل کا اکاونٹ غائب ہوگیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں