ہوم   > Latest

اجمیرشریف گدی نشین نےمسلمانوں کوانتہاپسندوں کیخلاف متحد ہونیکی اپیل کردی

4 months ago

درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین نے بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کو انتہا پسندوں ہندووں کے خلاف متحدہ ہونے کی اپیل کردی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں سید سرور چشتی کا کہنا تھا کہ یہ کیسا بھارت ہے؟ یہ کیسا ظلم ہو رہا ہے مسلمانوں کے ساتھ؟۔ انہوں نے کہا کہ ہم صدیوں سے یہاں...

درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین نے بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کو انتہا پسندوں ہندووں کے خلاف متحدہ ہونے کی اپیل کردی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں سید سرور چشتی کا کہنا تھا کہ یہ کیسا بھارت ہے؟ یہ کیسا ظلم ہو رہا ہے مسلمانوں کے ساتھ؟۔ انہوں نے کہا کہ ہم صدیوں سے یہاں بستے چلے آ رہے ہیں، تاہم اب ہمیں کہا جاتا ہے کہ پاکستان چلے جاؤ۔

اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے سرور چشتی کا کہنا تھا کہ کبھي قرآن پر پابندي اور کبھي قرباني سے روکتے ہیں، جب يہ مارتے ہيں تو مسلک نہيں ديکھتے۔

 

سيد سرور چشتي نے کہا مسلمانوں نے ہندوستان پر صديوں حکومت کي مگر اب ان پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہيں۔ کبھي تم داڑھي والے مسلمانوں کي داڑھي پکڑ کر مارے ہو، بچوں کو مارتے ہو، ہماري خواتين کے بارے ميں نازيبا باتيں کہتے ہو، يہ کون سا ہندوستان ہے؟۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں