ہوم   > Latest

کابل،شادی کی تقریب میں خودکش حملہ،63 جاں بحق،182زخمی-افغان میڈیا

1 month ago

افغان دارالحکومت کابل ميں شادي کي تقريب ميں خود کش دھماکے سے 63 افراد جاں بحق، جب کہ 100 سے زائد زخمي بھی ہوئے۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

افغان خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے کے بعد سيکيورٹي فورسز نے علاقے کو گھيرے ميں لے ليا، جب کہ دارالحکومت سمیت متعدد اہم شہروں میں سيکيورٹي سخت کردی گئی ہے۔

افغان حکام کے مطابق دھماکے ميں ايک ہزار سے زائد افراد زخمي بھي ہوگئے۔ ہلاک افراد ميں خواتين اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں کئی گھنٹے لگے۔ رات ہونے کے باعث زخمیوں کو منتقل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

افغان طالبان کی جانب سے حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ ہم نے نہیں  کیا۔ ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکا مغربی کابل میں ہزارہ کمیونٹی کے علاقے میں ہوا۔ نصرت رحیمی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ دبئی ہال میں ہونے والے حملہ خودکش تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں