ہوم   > Latest

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مارشل لاء لگا رکھا ہے، رچرڈ باؤچر

1 month ago

رچرڈ باؤچر کہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمير ميں بھارت نے مارشل لاء لگا رکھا ہے، جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزياں ہورہی ہيں، اب اگر مقبوضہ وادی ميں کوئی واقعہ ہوا تو بھارت پاکستان کو ذمہ دار نہيں ٹھہراسکے گا۔ امريکا کے سابق اسسٹنٹ سيکريٹری آف اسٹیٹ برائے وسطی اور جنوبی ایشیاء رچرڈ باؤچر نے...



رچرڈ باؤچر کہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمير ميں بھارت نے مارشل لاء لگا رکھا ہے، جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزياں ہورہی ہيں، اب اگر مقبوضہ وادی ميں کوئی واقعہ ہوا تو بھارت پاکستان کو ذمہ دار نہيں ٹھہراسکے گا۔


امريکا کے سابق اسسٹنٹ سيکريٹری آف اسٹیٹ برائے وسطی اور جنوبی ایشیاء رچرڈ باؤچر نے وائس آف امريکا کو انٹرويو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مارشل لاء لگا رکھا ہے، جہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔


انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی اقدامات سے امن کا قیام مشکل ہوگیا، اب اگر مقبوضہ وادی میں کوئی واقعہ ہوتا ہے تو بھارت پاکستان کو ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکے گا۔


رچرڈ باؤچر کہتے ہیں کہ بھارت نے ہميشہ بات چيت سے انکار کيا، مقبوضہ کشمير ميں پُرتشدد کارروائيوں کا ذمہ دار بھارت ہوگا، بھارت اب پاکستان پر کشمیر میں در اندازی کا الزام نہیں لگاسکتا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
4 hours ago
5 hours ago
7 hours ago