ہوم   > بین الاقوامی

بھارتی وزیردفاع کی ایٹمی پالیسی میں تبدیلی کی دھمکی

SAMAA | - Posted: Aug 16, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 16, 2019 | Last Updated: 8 months ago

بھارتی وزیردفاع نے ٹویٹر پیغام میں ایٹمی پالیسی بدلنےکي دھمکي دے دي کہا کہ مستقبل میں کیاہوگا،حالات دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

مقبوضہ کشمير کا معاملہ سلامتي کونسل ميں جانے پر بھارت کي بوکھلاہٹ عالمي امن کو خطرے ميں ڈالنے والي مودي سرکار گيدڑ بھبکيوں پر اتر آئي، بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ایٹمی پالیسی بدلنے کا اشارہ دے ديا۔

بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی پالیسی پرقائم ہیں ليکن حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔

بھارت نے1974میں بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ایٹمی دھماکا کیا تھا اور جنوبي ايشيا کے امن کو خطرے میں ڈالا تھا ۔

نیوکلئیر سپلائرز گروپ بننے کے باوجود بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی جاری رکھی اور 1998 میں پوکھران میں 5 ایٹمی دھماکے کرکے پھر عالمی قوانین کا مذاق اُڑایا تھا ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube