Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

سفید فام امریکی کی شاپنگ مال میں فائرنگ،20 افراد ہلاک،درجنوں زخمی

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2019 | Last Updated: 1 year ago

امريکي رياست ٹيکساس کے شاپنگ مال ميں فائرنگ کے واقعہ ميں بيس افراد ہلاک اور درجنوں زخمي ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا سفید فام حملہ اور تھا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹيکساس کے گورنر نے بھي بيس افراد کي ہلاکت کي تصديق کردي۔ پوليس نے علاقے کا گھيراؤ کر کے سفيد فام...

امريکي رياست ٹيکساس کے شاپنگ مال ميں فائرنگ کے واقعہ ميں بيس افراد ہلاک اور درجنوں زخمي ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا سفید فام حملہ اور تھا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹيکساس کے گورنر نے بھي بيس افراد کي ہلاکت کي تصديق کردي۔ پوليس نے علاقے کا گھيراؤ کر کے سفيد فام اکيس سالہ نوجوان کو حراست ميں ليا ہے جس سے نفرت انگيز جرم سے متعلق مواد برآمد ہوا۔

 

فائرنگ کا واقعہ ٹيکساس کے مقامي وقت کے مطابق صبح دس بجے پيش آيا۔

امريکي صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ سے متعلق بري خبريں آرہي ہيں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کريں گے۔

 

الپاسو کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے درجنوں زخميوں کو مختلف اسپتالوں ميں منتقل کيا گيا۔ پولیس کے مطابق حراست ميں ليے جانے والے نوجوان کي عمر اکيس سال ہے، جس کا تعلق ڈيلس سے ہے۔

 

حملہ اور کی شناخت پيٹرک کروسيئس کے نام سے ہوئي ہے۔ ملزم کے خلاف نفرت انگيز جرم کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

امريکي ميڈيا کے مطابق درجنوں زخميوں کو مختلف اسپتالوں ميں لايا گيا ہے۔ اسپتالوں ميں ايمرجنسي نافذ کي گئي ہے اورعوام سے زخميوں کوخون فراہم کرنے کي اپيل کي گئي ہے۔

 

اسپتالوں کی جانب سے اعلان کے بعد خون عطیہ کرنے والوں کی لائینیں لگ گئیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube