Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

ایران نے پکڑے گئے امریکی جاسوسوں کو پھانسی دیدی

SAMAA | - Posted: Jul 22, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 22, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ایرانی حکام نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں پکڑے جانے والے سی آئی اے کے کچھ جاسوس کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے ایرانی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایرانی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران میں سی آئی اے جاسوسوں کا گروہ پکڑا گیا ہے۔

 

ایرانی حکام کے مطابق انٹیلی جنس حکام نے 17 مشکوک افراد کو گرفتار کیا، جس میں سے کچھ افراد کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ جاسوسوں سے متعلق فیصلہ گزشتہ ماہ کیا گیا تھا۔

ایران کی انسداد دہشت گردی ونگ کے سربراہ کی جانب سے اس بات کا دعوی کیا گیا ہے کہ ایران کی خفیہ ایجنسی نے کامیاب آپریشن میں سی آئی اے کے جاسوسوں کو پکڑا، جس میں سے کچھ افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ایرانی حکام کی جانب سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube