سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی منظوری

July 21, 2019

سعودی عرب نے امریکی فوجیوں کی ملک میں تعیناتی کی منظوری دیدی۔ شاہ سلمان نے خطے کی سیکیورٹی مزید بڑھانے کیلئے ملک میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب اور امریکا خطے کو درپیش خطرات کے پیش نظر اپنے طویل مدتی تعلقات کو مزید مستحکم کرہے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی (سعودی پریس ایجنسی) نے وزارت دفاع کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے فیصلے کا مقصد خطے میں امن قائم رکھنا، سیکیورٹی اور استحکام کیلئے کی جانیوالی مشترکہ کوششوں کو بڑھانا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع نے اپنے ایک بیان میں اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ابھرتے ہوئے خطرات کو روکنے کیلئے سعودی عرب میں فوجی دستے تعینات کرے گا۔

عرب نیوز کے مطبق کے مطابق ایران سے کشیدگی کے تناظر میں سعودی ایئر بیس پر فوجیوں کے علاوہ جنگی جہاز، دفاعی میزائل نظام اور ممکنہ طور پر 500 فوجی تعینات کررہا ہے۔

سینیئر دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ کچھ فوجی اور دفاعی نظام سسٹمز پہلے ہی ریاض کے جنوب میں واقع پرنس سلطان ایئر بیس پر پہنچ چکے ہیں۔